21

ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے، علامہ راجہ ناصر عباس 

  • News cod : 51122
  • 12 اکتبر 2023 - 10:27
ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے، علامہ راجہ ناصر عباس 
ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔یہ عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے۔

اپنے ٹویٹر، فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ لوگوں کو گھر سے نکلنے کی کال دیں۔یہ وقت عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا ہے۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔اس روز مکمل تعطیل ہونی چاہئے۔

ہم قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں۔اللہ تعالیٰ مظلوموں کا حامی ہے اور ظالموں کے خلاف قیام کا حکم دیتا ہے۔فتح ان شا ء اللہ مظلوموں کی ہو گی۔رسوائی یہودو نصاری کا مقدر بنے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=51122

ٹیگز