وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے 23 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک شدید بحرانوں کا شکار ہے اوپر سے اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ گلگت بلتستان، پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات کی ایک نئی لہر سامنے آرہی ہے۔ ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے کون ہیں، حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ ہم سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، اس وطن عزیز کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے۔
ملک کا امن شرپسندوں اور دہشتگردوں کے خاتمے میں مضمر ہے، علامہ شبیر میثمی
گلگت بلتستان، پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات کی ایک نئی لہر سامنے آرہی ہے۔ ہم ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان واقعات کے پیچھے کون ہیں، حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52502












