34

دختر رسول کی حیات طیبہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے، شیخ صلاح کربلائی

  • News cod : 52850
  • 08 ژانویه 2024 - 15:10
دختر رسول کی حیات طیبہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے، شیخ صلاح کربلائی
حرم حضرت ابو الفضل العباس کے علم مبارک کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں رونمائی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دختر رسول حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ عورت کے تمام ادوار یعنی بیٹی بیوی اور ماں کی حیثیت سے خواتین کے لیے فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی اسوہ کامل ہے۔ انہوں نے تمام جہتوں میں خواتین کی رہنمائی کی ۔خواتین اس پر عمل کر کے زندگی کو اسلام کے مطابق ڈھال سکتی اور اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کربلا معلی سے تشریف لائے حرم عباس کے دینی امور کے انچارج شیخ صلاح کربلائی نے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمة الزہرا کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیرت فاطمہ نمونہ عمل ہے، خواتین اپنی زندگیوں کو آسان بنا سکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا اسلام مشکل نہیں ،بہت آسان دین ہے جس پر عمل درآمد سے انسان کو دنیا و آخرت کی نعمتیں عطا ہوسکتی ہیں۔ پروگرام میں جامعة الزہرا ،جامعہ خدیجة الکبری ٰاور جامعہ سکینہ بنت الحسین کی طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔دریں اثنا، شہنشاہ وفا حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے حرم مبارک پر لہرایا جانے والا علم مبارک کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں زیارت کے لیے رونمائی کروائی گئی۔ اہل ایمان نے اہل بیت اطہار ؑسے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے علم عباس کو مس کیا اور بوسہ دیا۔ جامعة المنتظر کے صحن میں علم عباس کو لہرایا گیا۔علم عباس کی رونمائی کے موقع پر حرم عباس کربلائے معلی کے دینی امور کے انچارج شیخ صلاح کربلائی ، سید افضل الشامی ، مولانا ناصر عباس نجفی موجود تھے۔مہتمم اعلیٰ جامعة المنتظر علامہ محمد افضل حیدری نے کربلا معلی سے تشریف لائے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علم عباس کی زیارت کا موقع فراہم کیا ہے۔ اس موقع پرمولانا غلام شبیر نقوی،مولانا لعل حسین توحیدی، مولانا باقر جوادی، مولانا ضیاءالحسن نقوی، بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52850

ٹیگز