27

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان میں ہونیوالی دہشتگردی پر اظہار تعزیت

  • News cod : 52937
  • 11 ژانویه 2024 - 14:56
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی ایرانی سفیر سے ملاقات، کرمان میں ہونیوالی دہشتگردی پر اظہار تعزیت
اس ملاقات میں کرمان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کو تعزیت و تسلیت پیش کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سینئر نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی اور ڈاکٹر سید محمد نجفی نے ایرانی سفیر رضاامیری مقدم سے ملاقات کی اور کرمان کے شہداءپر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ حافظ ریاض نجفی نے اس موقع پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی تحریر کیے۔

ایرانی سفیر سے گفتگو میں انہوں نے کہا پاکستان اور ایران کے دکھ سکھ مشترک ہیں۔ ہم ہمسائے ہیں جن کے درمیان اسلام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ہماری صرف جغرافیائی ہی نہیں، نظریاتی سرحدیں بھی ملتی ہیں۔ پاکستانی عوام میں کرمان میں ایرانی عوام کی شہادت پر بہت رنج و علم پایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اور وہ ایرانی قوم کے جذبہ شہادت اور اسلام کے لیے خدمات کی معترف بھی ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداءکے درجات کو بلند کرے اورمرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار پر دھماکے کا مقصد ایرانی قوم کو ڈراناتھا، لیکن عوام ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دھماکے اس بات کا یہ ثبوت بھی ہے کہ دشمن ناکام ہو چکا ہے اور وہ ایرانی قوم کو ڈرا نہیں سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کا مشن جاری ہے۔ آج حماس جس انداز سے فلسطینیوں کی حفاظت کر رہی ہے اور اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رہی ہے تو یہ قاسم سلیمانی کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52937

ٹیگز