20

مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 52991
  • 13 ژانویه 2024 - 13:45
مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ حیرت ہے ہم ہر طرح کا علم توحاصل کر رہے ہیں ۔لیکن قرآن مجید سے دور ہیں

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اس وقت مسلمانوں کے زوال کی بڑی وجہ قرآن مجید سے دوری ہے۔ حیرت ہے ہم ہر طرح کا علم توحاصل کر رہے ہیں ۔لیکن قرآن مجید سے دور ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری قوم زبوں حالی کا شکار ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:” اے اللہ!میرے خلفاءپر رحم فرما “۔پوچھا گیا ۔وہ خلفاءکون ہیں؟ تو فرمایا وہ لوگ میری حدیث کے راوی یعنی علماءہیں۔

جامع مسجد علی جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم کی فضیلت معلوم کی وجہ سے ہے۔ اگر قرآن و حدیث کا علم حاصل کریں گے تو معلوم جتنے افضل ہیں ،علم بھی اتنا ہی افضل ہوگا۔ توحید کاعلم جتنا افضل ہے، اس علم کا حاصل کرنے والا بھی اتنا ہی بلند ہوگا ۔ جب کوئی خلوص دل سے اللہ اکبر کہہ دے تو پھر اسے کسی کا خوف نہیں رہتا۔اب کوئی خلوص دل سے اللہ اکبر کہہ دے تو پھر اسے کسی کا خوف نہیں رہتا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52991

ٹیگز