27

شیعہ علماءکونسل کے زیراہتمامفسر قرآن محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

  • News cod : 53035
  • 16 ژانویه 2024 - 17:43
شیعہ علماءکونسل کے زیراہتمامفسر قرآن محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس
شیخ محسن علی نجفی کی تفسیر قرآن ”الکوثر “ بہت بڑا سرمایہ اورعلمی خزانہ ہے ، قاسم علی قاسمی کا اجلاس سے خطاب

وفاق ٹائمز، شیعہ علماءکونسل لاہور کے زیراہتمامفسر قرآن محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں شیخ محسن علی نجفی کی علمی ، فکری اور ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔رابطہ کمیٹی شیعہ علما کونسل پنجاب کے سیکرٹری قاسم علی قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا شیخ محسن علی نجفی کی علمی خدمات لائق تحسین ہیں ، ان کی تفسیر قرآن ”الکوثر “ بہت بڑا سرمایہ اورعلمی خزانہ ہے ۔

مرحوم عالم دین نے تعلیمی اور تحریری شعبہ میں بہت کام کیا۔ شیخ محسن نجفی نے پوری زندگی عجز و انکساری سے گزاری۔اورعلم کے ساتھ عملی کام کرکے بھی ایک مثال قائم کی ۔شیخ محسن علی نجفی، قائدملت اسلامیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے قریبی دوست اور بااعتماد ساتھی تھے اور ان سے والہانہ محبت کرتے تھے۔ تعزیتی اجلاس میں معروف کاروباری اور فلاحی شخصیت شیخ تقی جاوا کی سماجی خدمات کا بھی ذکر کیا گیا۔

دونوں شخصیات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔ تعزیتی اجلاس میں مرکزی رہنماءشیعہ علماءکونسل علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ،علامہ رشید ترابی،علامہ سید علی مہدی کاظمی، مولانا یوسف جعفری ،علامہ نیر عباس علوی، علامہ حیدر نجفی، علامہ حسن رضا فاطمی،علامہ امتیاز عباس کاظمی، علامہ مختیار ثقفی،سید علی اعظم نقوی ،چوہدری صغیر عباس ورک، قیصر رضا،ڈاکٹر ذوالقرنین ،محمد صادق،صہیب رضا، حسن عسکری ،حافظ واجد رضا نقوی، لال شاہ ابراہیم اسدی اور دیگر نے شرکت کی ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53035

ٹیگز