14

مجلس ترحیم بیاد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی بروز جمعہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں منعقدہوگی

  • News cod : 53056
  • 18 ژانویه 2024 - 17:30
مجلس ترحیم بیاد مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی بروز جمعہ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں منعقدہوگی
مجلس ترحیم سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سید العلماءرئیس الواعظین علامہ سید محمد تقی نقوی مدظلہ العالی، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمدافضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی سپریم کونسل کے رکن اورالکوثر یونیورسٹی کے سربراہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم بیاد مفسر قرآن کل (19 جنوری) بروز جمعة المبارک بعد از نماز جمعہ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں منعقد ہوگی۔

مجلس ترحیم سے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سید العلماءرئیس الواعظین علامہ سید محمد تقی نقوی مدظلہ العالی، سیکرٹری جنرل وفاق المدارس علامہ محمدافضل حیدری، علامہ مرید حسین نقوی اور دیگر بھی خطاب کریں گے۔

نماز جمعہ رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی اقتدا میں ادا کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53056

ٹیگز