34

سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات، مولانا باقر نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • News cod : 55871
  • 30 می 2024 - 16:04
سابق وفاقی وزیر تعلیم منیر گیلانی کی آیت اللہ حافظ ریاض نجفی سے ملاقات، مولانا باقر نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
دونوں رہنماوں نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ علماءکی محنتوں کی وجہ آج پاکستان بھر میں مدارس دینیہ کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ سید منیر حسین گیلانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں ملاقات کی اور ان کے بہنوئی مولانا باقر حسین نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اورایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مولانا باقر حسین نقوی گزشتہ دنوں علی پور میں انتقال کر گئے تھے ۔دونوں رہنماوں نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس ، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ علماءکی محنتوں کی وجہ آج پاکستان بھر میں مدارس دینیہ کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے۔جس کی وجہ سے جہالت کے بادل چھٹ رہے ہیں، لوگ قرآن مجید، اسلامی تعلیمات اور سیر ت محمد و آل محمد علیہم السلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ۔منیر گیلانی نے کہا مدارس دینیہ میں جدید تعلیم اور حفظ قرآن پر توجہ قابل تعریف ہے۔ ان نعمتوں کو جاری رکھا جانا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55871

ٹیگز