وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور عراقی سفیر حامد عباس نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
وفد نے عید غدیر کے پر مسرت موقع پر ہدیہ تبریک بھی پیش کیا۔ملاقات میں مختلف اہم امور بالخصوص پاکستانی زائرین کے مسائل اور عاشورہ 1446ھ و اربعین سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے حوالے سے امور کو زیر بحث لایا گیا ۔قائدملت جعفریہ نے کہا زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیا جائے۔ واضح رہے کہ ہر سال بڑی تعداد میں محبان اہل بیت عراق اور ایران میں زیارات مقدسہ کے لئے عاشورہ اور اربعین کے موقع پر پاکستان سے جاتے ہیں۔












