صدر وفاق المدارس حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدیران مدارس و اساتید کے نام پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل ہے؛
محترم و مکرم مدیران و اساتید مدارس
السلام علیکم
جیسا کہ آپ علما کرم ذوی الاحترام اس امر سے بخوبی آگاہ ہیں کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک چوتھائی تعداد اہل تشیع کی ہے اور پورے پاکستان میں الحمد للہ ہمارے مدارس کی تعداد بھی چھ سو کے قریب ہے۔
پورے پاکستان کے ہر قریہ و گاوں میں مسجد و امام بارگاہ بھی موجود ہیں جن کی تعداد ہزاروں میں ہیں لیکن ان کا باقاعدہ ریکارڈ کہیں بھی مرتب نہیں ہے بعض احباب نے اپنے علاوہ میں تو کام کیا ہے لیکن پورے پاکستان میں کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں۔
لہٰذا آپ علما کرام سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے علاقے کی مساجد، امام بارگاہیں، علماء کرام (جوکہ مدارس کے علاوہ مشغول بہ خدمت ہیں) ، ذاکرین عظام، بانیان عشرہ ہائے محرم الحرام اور متولیان مساجد و امام بارگاہ کی ایک لسٹ بناکر وفاق المدارس کے ایڈریس پر ارسال فرمائیں تاکہ اس پورے ریکارڈ کو ایک کتابی شکل میں شایع کیا جاسکے۔
جیسے دن بہ دن عزاداری سید الشہداء میں اضافہ ہورہا ہے، مساجد و امام بارگاہیں جو نئے تعمیر ہور ہے ہیں وہ بھی لسٹوں کی شکل میں اندراج کر کے بھیجیں تاکہ وہ بھی ریکارڈ کا حصہ بن جائیں۔
اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمت آپ سب کی شامل حال ہو۔
والسلام
سید ریاض حسین نجفی
صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
21/07/2024
مدیران مدارس و اساتید محترم کی خدمت میں صدر وفاق المدارس کی جانب سے خصوصی پیغام
صدر وفاق المدارس حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے مدیران مدارس و اساتید کے نام پیغام جاری کیا۔ پیغام حسب ذیل […]
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56871















