وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید مرید حسین نقوی سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہوٹہ کے مقام پر بس کھانی میں گرنے کے واقعہ میں 20 جانوں اور بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر 20 زائرین کی شہادت پر رنجیدہ ہیں۔
اس المناک حادثہ پر لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس سانحے میں وفات پانے والوں کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین
حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دی جائے۔












