وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، سینئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب نے جامعہ المنتظر العالمیہ اسلام آباد G8-4 کا دورہِ کیا۔
شہادت حضرت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے مختصر خطاب کیا اور طلباء کرام کو نصیحت کی بعد ازاں طلباء میں عبائیں اور سوٹ تقسیم کیے۔
یاد رہے جامعة المنتظر العالمیہ کا کورس چھ سال پر مشتمل ہوگا۔
پہلے دو سال میں ابتدائی تعلیم، ترجمہ قرآن مجید,عربی,انگریزی زبان اور ہائی سکول کی تعلیم (کچھ طلباء کو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم) مکمل کروائی جائے گی۔
اگلے چار سال میں طے شدہ کورس شرح لمعہ کی پہلی جلد اور جو انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کرچکے ہوں گے ان کو یونیورسٹی کی تعلیم شروع کروائی جائے گی۔ ہر سال مارچ کے آخر میں جامعتہ المنتظر العالمیہ میں نئے ایڈمیشن کیے جائیں گے۔












