وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کوقائم ہوئے 72 سال ہو گئے۔ اس حوالے سے دوروزہ تقریبات 12 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔پہلے دن حوزہ علمیہ کے زیراہتمام چلنے والے مدارس محسن ملت کا اجلاس پرنسپل آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔
اجلاس میں مدارس کی کارکردگی ،مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر کے فارغ التحصیلان جو اب مختلف مدارس میں پرنسپل صاحبان اور مدرسین ہیں یا مختلف مساجد میں آئمہ جمعہ و جماعت کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ان کے مسائل کے حوالے سے دوسرا اجلاس ہوگا۔ 13 اکتوبر بروز اتوار حمایت از مظلوم فلسطین کانفرنس منعقد ہوگی جس سے علامہ محمد تقی نقوی، علامہ شبیر حسن میثمی ، علامہ شیخ انور علی نجفی، لیاقت بلوچ ،مولانا ضیاءاللہ شاہ بخاری اور دیگررہنما خطاب کریں گے۔












