وفاق ٹائمز، کراچی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ کرم علی حیدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات کربلا معلی سے حرم امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا پرچم بھی دیا۔
کراچی: سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ کرم علی حیدری المشھدی کی زہرا (س) اکیڈمی میں اہم ملاقات موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بعد ازاں کربلا معلی سے حرم امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا پرچم بھی دیا اس موقع پر محترم سہیل رضا صاحب محترم رفعت عباس زیدی اور سیکرٹری جنرل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ دلشاد صاحب بھی موجود تھے، سیکرٹری جنرل نے پرچم کو بوسہ دیا اور ملک و ملت کی سلامتی اور مجاہدین اسلام کی کامیابی کی دعا بھی فرمائی۔












