14

جامعہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں ای لیب کا افتتاح

  • News cod : 58116
  • 21 اکتبر 2024 - 9:27
جامعہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں ای لیب کا افتتاح
ای لیب کا افتتاح جامعہ النجف کے پرنسپل جناب علامہ محمد رمضان توقیر کے بدست مبارک سے ھوا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کی تعاون سے جامعہ النجف کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں طلباء کی تحقیقات کی ضرورت اور جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ھوے ایک جدید قسم کی ای لیب کا افتتاح کیا گیا جس میں جامعہ المصطفی کی طرف سے جناب ڈاکٹر ندیم عباس اور برادر حیدر عباس نے المصطفی یونیورسٹی کی جانب سے جدید کمپیوٹر اور کئی لاکھ کتابوں پر مشتمل سافٹ ویئر دیے۔ ای لیب کا افتتاح جامعہ النجف کے پرنسپل جناب علامہ محمد رمضان توقیر کے بدست مبارک سے ھوا۔

انھوں نے جامعہ المصطفی کا شکریہ ادا کرتے ھوے کہا کہ اس جدید لیب سے طلبا کو تحقیق کے میدان میں آسانی ھو گی۔۔ اور طلبا میں تحقیق کے جذبہ کو فروغ ملے گا۔۔۔ آخر میں انھوں نے جامعہ المصطفی اور جامعہ النجف کی ترقی اور توفیقات خیر میں اضافے کے لیے دعا کی۔۔ طلبا نے بھی جدید لیب کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58116

ٹیگز