19

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں جلوس عزائے فاطمیہ کا اہتمام

  • News cod : 58600
  • 17 نوامبر 2024 - 8:51
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کی قیادت میں نجف اشرف میں جلوس عزائے فاطمیہ کا اہتمام
جلوس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء، اساتذہ، طلبہ اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

وفاق ٹائمز، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں سالانہ جلوس عزائے فاطمیہ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت حضرت آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے کی۔ یہ جلوس مرکزی دفتر نجف اشرف سے شروع ہو کر حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوا، جہاں مجلس عزاء منعقد کی گئی۔

جلوس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے علماء، اساتذہ، طلبہ اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے دوران شرکاء نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں ان کی جدہ ماجدہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر پرسہ پیش کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58600

ٹیگز