17

ہمیں جناب سیدہ (س) کی سیرت کی روشنی میں اپنی خواتین کی تربیت کرنی ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 58674
  • 18 نوامبر 2024 - 9:35
ہمیں جناب سیدہ (س) کی سیرت کی روشنی میں اپنی خواتین کی تربیت کرنی ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے کراچی ملیر B ایریا میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جناب سیدہ (س) کی سیرت کی روشنی میں اپنی خواتین کی تربیت کرنی ہے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایام فاطمیہ (س) کی مناسبت سے کراچی ملیر B ایریا میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جناب سیدہ (س) کی سیرت کی روشنی میں اپنی خواتین کی تربیت کرنی ہے۔

بی بی مظلومہ (س) کے ہاتھوں سے ہی تو سید شباب اہل الجنت کی تربیت ممکن ہوئی اور جس کے والد خداوند متعال کے پیغمبر اور آخری نبی ہوں، جنہوں نے سیدہ کی شان میں فرمایا کہ فاطمہ (س) اپنے والد کی بھی ماں ہے، ایک ایسی خاتون جس کا شوہر اللہ کا ولی اور مومنوں کا امیر ہو اور ہر میدان کا مرد میدان ہو، اس خاتون کا کیا مقام ہوگا۔ مجلس عزا میں مومنین کرام اور علاقہ معززین نے بھرپور شرکت کی، بعد ازاں مجاہدین اسلام کی کامیابی اور دشمنان اسلام کی ناکامی کی اجتماعی دعا بھی ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=58674

ٹیگز