وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، لیفٹیننٹ جنرل موید نورالدین حسین سرلشگر ستاد، ان کے جانشین حیدر ماہر علی اور عراقی فوج کی قومی دفاعی یونیورسٹی کے ۷ رکنی وفد کے ساتھ حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کی زیارت کے لیے مشرف ہوئے۔
لیفٹیننٹ جنرل موید نورالدین حسین سرلشگر ستاد اور ان کے وفد نے حرم مطہر میں حضرت معصومہ (س) کی زیارت کی۔
وفد نے ضریح مطہر کی زیارت کی، حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کو خراج عقیدت پیش کیا، حرم میں مدفون علمائے کرام کی قبروں کی زیارت کی، صحنوں اور رواقوں کا دورہ کیا اور فاطمی میوزیم کا بھی معائنہ کیا۔
یاد رہے حجت الاسلام حسینی، جو حرم مطہر بانوی کرامت کے بین الاقوامی امور کے ماہر ہیں، نے اس اعلیٰ فوجی وفد کی رہنمائی کی۔












