وفاق ٹائمز، سینیئر نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان علامہ سید مرید حسین نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پاراچنار تاریخ پاکستان کا بد ترین سانحہ تھا۔
اگر یوں کہا جائے کہ کربلا کے بعد بہت سارے سانحے رونما ہوئے لیکن حالیہ پاراچنار واقعہ کربلا کے بعد ہونے والا ایک ہولناک واقعہ ہے جس میں معصوم لوگوں کو محافظوں کی موجودگی میں بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
ہم اس سانحے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت اور سیکورٹی اداروں سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔












