21

وفاق المدارس الشیعہ، ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

  • News cod : 59033
  • 15 دسامبر 2024 - 20:23
وفاق المدارس الشیعہ، ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان
ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی کے مطابق انیس اکتوبر سے بائیس اکتوبر تک جاری رہنے والے ضمنی امتحانات کے نتائج وفاق المدارس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا ہے

وفاق ٹائمز، وفاق المدارس الشیعہ 15 دسمبر کو ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔

ناظم دفتر مولانا لعل حسین توحیدی کے مطابق انیس اکتوبر سے بائیس اکتوبر تک جاری رہنے والے ضمنی امتحانات کے نتائج وفاق المدارس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوچکے ہیں۔

امیدواران اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویہ الخاصہ(ایف اے) الشہادت العالیہ (بی اے) اور الشہادتہ العالمیہ (ایم اے) کے ضمنی امتحانات میں انیس اکتوبر کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، عربی ادب، صرف، بیس اکتوبر کو فقہ، عقائد، اصول الفقہ، اکیس اکتوبر کو حدیث، صرف، نحو، عقائد، اخلاق، عربی ادب، سماجیات جبکہ بائیس اکتوبر کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ، فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید القرآن، حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات لئے گئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59033

ٹیگز