وفاق ٹائمز، پاکستان کی عظیم الشان درسگاہ جامعۃ المنتظر لاھور کے سرپرست اعلی،وفاق المدارس الشیعہ کے صدر ، حضرت آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین النقوی النجفی،شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی کی رھائشگاہ تشریف لائے۔
اس ملاقات میں مدارس دینیہ،ملک میں تبلیغی تدریسی امور اور ملی مسائل خاص کر پاراچنار کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ھوئی-
وفد کے ہمراہ حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر سید محمد نجفی اور مولانا لعل توحیدی تھے۔












