قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملکی صورتحال بالخصوص ضلع کرم کے حالات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر قائد محترم نے مختلف اقدامات انجام دینے کے حوالے رہنمائی فرمائی جبکہ ملاقات میں گزشتہ جمعہ پہلے مرحلے پر ہونے والے پرامن احتجاج کے مکمل ہونے کے بعد اہل کرم کے بینادی انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کے لیے اگلے مرحلے کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوص کیا گیا۔
اس ضمن میں مرکزی وفد نے کرم میں ادویات کی قلت سے بچوں کی اور بزرگوں کے برھتے ہوئے جانی نقصان کو بڑا المیہ قرار دیا اور ان کی فوری طبی امداد کے لیے ادویات اور دیگر ضروریات زندگی باہم پہنچانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
قائد محترم نے عوام طبی امداد کی کاوشوں کو سراہا اور مذید بہتر انداز میں ان کاوشوں کو آگے بڑھانے کی رہنمائی فرمائی۔












