16

آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی ایک وژنری شخص تھے صاحب ویژن تھے صاحب نظریہ تھے، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 59360
  • 31 دسامبر 2024 - 6:52
آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی ایک وژنری شخص تھے صاحب ویژن تھے صاحب نظریہ تھے، قائد ملت جعفریہ
ہر میدان میں جو انہوں نے ایک پیشرفت کی ہے اور ایک نیا راستہ ہمیں روشناس کرایا ہے اس سلسلے کی ہم سٹڈی کریں مطالعہ کریں اور اس سے سیکھنے کی کوشش کریں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ علامہ سید علی نقوی نے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی پہلی برسی کی مناسبت سے جامعہ الکوثر میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم (علامہ شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ) ایک وژنری شخصیت تھے صاحب ویژن تھے صاحب نظریہ تھے اور اسلام اور تشیع کی تاریخ میں ایک اہم موڑ انہوں نے ہمیں روشناس کرایا

علمی میدان میں

علمی میدان کے مختلف پہلوؤں میں مدارس کا نصاب ہو یا مدارس کا قیام ہو یا مدارس کو چلانا ہو یا مدارس کے لیے بہتری لانا ہو اور اکٹھا کرنا ہو یہ ان کی شخصیت کا ایک پہلو تھا

فکری میدان میں ایک خاص سوچ کے عامل تھے

اپ نے دیکھا کہ تفسیر قران میں کس طریقے پہ انہوں نے بہترین تفسیر پیش کرنے کا حق ادا کیا اور ہمیں متوجہ کیا

ملی میدان میں ان کا رول بہت ہی اہم تھا ہم بہت بڑا خلا محسوس کر رہے ہیں

ان کے جانے سے

اسی طریقے سے سیاسی میدان میں وہ ایک رہنما کی حیثیت سے تھے

اجتماعی میدان میں ثقافتی اور تہذیبی میدانوں میں ان کا ایک رول تھا ایک نظریہ تھا اس پروگرام کا بہتر نتیجہ اور ثمر یہ ہوگا کہ ہم سب مل کر ان کی زندگی کا مطالعہ کریں ان کی سوچ کا مطالعہ کریں ان کے ویژن کا مطالعہ کریں

ہر میدان میں جو انہوں نے ایک پیشرفت کی ہے اور ایک نیا راستہ ہمیں روشناس کرایا ہے اس سلسلے کی ہم سٹڈی کریں مطالعہ کریں اور اس سے سیکھنے کی کوشش کریں

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59360

ٹیگز