24

وفاق المدارس الشیعہ کی بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

  • News cod : 59368
  • 01 ژانویه 2025 - 16:58
وفاق المدارس الشیعہ کی بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور مظاہرین پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، تحقیقات کا مطالبہ
سندھ حکومت سے علماءاسلام کے ساتھ ایسے ظلم اور غیر انسانی سلوک کی توقع نہیں تھی، پارا چنار کے شہری پرامن اور محب وطن، دہشت گردوں کا کندھا استعمال کرکے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کراچی میں ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے احتجاج کی قیادت کرنے والے بزرگ عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی اور مظاہرین پر پولیس تشدد اور ایک نوجوان شبیہہ حیدر کی پولیس فائرنگ میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ پارا چنار کے شہری پرامن اور محب وطن ہیں۔افسوسناک بات ہے کہ دہشت گردوں کا کندھا استعمال کرکے فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر شہری کا حق ہے جبکہ مظلوموں کا ساتھ دینا انسانیت کی نشانی ہے۔بڑے افسوسناک کی بات ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کو فرقہ وارانہ اور زمینی تنازع کا نام دیا جاتاہے۔ معصوم بچوں اور بے گناہ مسافروں کو شہید کیا جاتا ہے، کوئی ان کا پرسان حال نہیں ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور مولانا حسن ظفر نقوی پر تشدد کی تحقیقات کروائی جائیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی حامی سندھ حکومت سے علماءاسلام کے ساتھ ایسے ظلم اور غیر انسانی سلوک کی توقع نہیں تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59368

ٹیگز