22

جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں سالانہ اجتماع منعقد

  • News cod : 60187
  • 13 فوریه 2025 - 15:23
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں سالانہ اجتماع منعقد
انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت و تائید کے ساتھ چھیالیسویں سالگرہ کی رہبر معظم اور ایران کی غیور عوام کوخراج تحسین مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین سالانہ اجتماع کی دوسری نشست کا عنوان ایران انقلاب اسلامی تھا۔

دوسری نشست کے مہمان خصوصی پرنسپل جامعہ المصطفی العالمیہ اسلام آباد علامہ انیس رضا خان تھے۔

پرنسپل جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین علامہ محمد رمضان توقیر، مہتتم اعلی جامعۃ المنتظر لاہور علامہ محمد افضل حیدری اور پرنسپل جامعہ المصطفی العالمیہ علامہ انیس رضا خان نے انقلاب اسلامی ایران، امام خمینی کی شخصیت، انقلاب اسلام میں ایرانی عوام کا کردار اور انقلاب اسلامی ایران کے آثارو ثمرات پرسیر حا صل گفتگو کی۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے پاکستان کی غیور عوام کی طرف سے رہبر معظم اور ایران کی غیور عوام کی خدمت میں قومی دن کی خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعادت مند اور باشعور ایرانی عوام رہبر معظم کی رہنمائی میں انقلاب اسلامی ایران کا بھر پور انداز میں دفاع کر رہے ہیں۔یہ حریت پسندوں کے لئے عالمی دن اور استعمار اور طاغوت کی نابودی کا دن ہے۔

انقلاب اسلامی ایران کے رہبر و قائد کے حوالے سے ماضی میں منفی تبصرے کرنے والے آج انقلاب اسلامی کی قیادت کی عالمی حیثیت حاصل ہونے کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔ رہبر انقلاب حضرت امام خمینی ؒ کی رحلت کے بعد انقلاب اسلامی ختم ہونے کی پیشین گوئیاں کرنے والے اب رہبر انقلاب سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت دیکھ کر اپنی پیشین گوئیوں پر نادم نظر آرہے ہیں۔ تہران میں چند شرپسندوں کے اجتماعات دیکھ کر انقلاب اسلامی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے لوگ آج پورے ایران پر انقلاب پسندوں کے غلبے پر حیران ہو چکے ہیں۔رہبر معظم کا وجود ہی انقلاب اسلامی کی ضمانت ہے۔ جب تک رہبر معظم موجود ہیں کوئی بھی قوت یا طاقت انقلاب اسلامی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔آج انقلاب اسلامی ایران برپا ہوئے پورے چھیالیس سال ہوچکے ہیں۔ انقلاب اپنی نصف صدی مکمل کرنے کے قریب تر ہوتا جا رہا ہے لیکن پھر بھی انقلاب میں کسی قسم کی کمزوری اور شکستگی نہیں آرہی بلکہ انقلاب روز بروز جوان ہوتا جا رہا ہے۔

علامہ محمد افضل حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ظالم سے نفرت اور مظلوم سے محبت کرنے والا ہر انسان انقلاب اسلامی ایران سے عقیدت رکھتا ہے۔ امریکہ و اسرائیل جیسے جابر و غاصب ملکوں کے خلاف قیام اور استقامت کا جذبہ صرف اور صرف انقلاب اسلامی سے ملتا ہے۔ یہی انقلاب اب ہر انقلاب کی بنیاد بن چکا ہے۔وقت کی ساعتیں پانی کی موجوں کی مانند تیزی سے گزر رہی ہیں۔ آج انقلاب اسلامی ایران برپا ہوئے پورے چھیالیس سال ہوچکے ہیں تمام تر ملکی‘ مقامی اور عالمی سازشوں‘ پابندیوں‘ زیادتیوں اور چیرہ دستیوں کے باوجود انقلاب اسلامی پوری آب و تاب اور جرات و استقامت سے میدان میں موجود ہے۔

علامہ انیس رضا خان انقلاب اسلامی کو محدود رکھنے کے خواب دیکھنے والے اب ہر سال انقلاب کی وسعت دیکھ کر بے خواب ہو تے رہتے ہیں۔ انقلاب اسلامی کو دوسرے ملکوں میں امپورٹ ہونے سے روکنے کا شور ڈالنے والے اپنی آنکھوں سے انقلاب اسلامی دوسرے ممالک میں نفوذ حاصل کرتا دیکھ رہے ہیں۔ انقلاب اسلامی کو ایک مسلک سے جوڑنے والے اب اسے امت مسلمہ کا مشترکہ انقلاب بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ انقلاب اسلامی پر فرقہ واریت کا الزام لگانے والے خود دیکھ رہے ہیں کہ انقلاب اسلامی اب وحدت ِ امت کی علامت بن چکا ہے۔انقلاب اسلامی ایران کے رہبر و قائد کے حوالے سے ماضی میں منفی تبصرے کرنے والے آج انقلاب اسلامی کی قیادت کی عالمی حیثیت حاصل ہونے کے مناظر دیکھ رہے ہیں۔

انقلاب اسلامی آثار وبرکات کی نشست کے آخر میں درج ذیل قرار دادیں پاس کی گی۔

انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت و تائید کے ساتھ چھیالیسویں سالگرہ کی رہبر معظم اور ایران کی غیور عوام کوخراج تحسین مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ عظیم الشان اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ پاکستان پارہ چنار کے محصورین ومظلومین عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر راستوں کی بندش اور دیگر مسائل کو جلد از جلدحل کیا جائے اور قیام امن کی فضا کو بحال کیا جائے۔

ٹرمپ کے جاہلانہ بیان کی بھر پور مذمت کے ساتھ مظلومین غزہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بیت مقدس اور فلسطینوں کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی اراضی کے مسئلہ کو شیعہ عمائدین کے مشاورت کے ساتھ حل کرکے عزاداری و دیگر شیعہ کمیونٹی کے اجتماعات کےلئے شیعہ کمیونٹی کے حوالے کیاجائے۔

سیکورٹی اداروں کی قیام امن کےلئے گرانقدر خدمات اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان،ترقی وخوشحالی اور وطن عزیز کی سربلندی کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60187

ٹیگز