11

کوئٹہ، علامہ شبیر میثمی کا علامہ جعمہ اسدی سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

  • News cod : 60266
  • 17 فوریه 2025 - 8:34
کوئٹہ، علامہ شبیر میثمی کا علامہ جعمہ اسدی سے ملاقات، مختلف امور پر گفتگو
علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جامعہ امام صادق علیہ السلام کوئٹہ کے سربراہ علامہ محمد جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔ جس میں پاراچنار کے عوام کو درپیش مسائل اور قومی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

علامہ شبیر میثمی اور شیعہ علماء کونسل کے دیگر رہنماؤں نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں علمدار روڈ پر واقعہ جامعہ امام صادق علیہ السلام کے مدیر علامہ جمعہ اسدی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں مختلف أمور پر گفت و شنید ہوئی۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ علامہ شبیر میثمی اپنے دورے کے موقع پر کوئٹہ کی مختلف سیاسی شخصیات، سماجی کارکنوں، صحافیوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60266

ٹیگز