19

کوئٹہ، سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی کیجانب سے چوتھی اجتماعی شادیاں منعقد

  • News cod : 60317
  • 19 فوریه 2025 - 9:21
کوئٹہ، سید الشہداء ویلفئیر سوسائٹی کیجانب سے چوتھی اجتماعی شادیاں منعقد
سید الشداء ویلفیئر سوسائٹی اور اسکاؤٹس کیجانب سے منعقدہ اجمتاعی شادیوں میں 16 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے رہنماء شبیر میثمی اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء مولانا عارف دمڑ مہمانان خاص تھے۔

وفاق ٹائمز، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سید الشہداء ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس کی جانب چوتھی اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 16 جوڑوں کی شادیاں کروائی گئیں۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے مرکزہ رہنماء علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء مولانا عارف دمڑ مہنانان خاص تھے، جبکہ علمائے کرام، شہر کے مختلف قبائلی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں سمیت دلہا اور دلہن کے رشتہ دار بھی خوشی کے اس موقع پر شریک ہوئیں۔

اس موقع پر علامہ شبیر میثمی نے موجودہ بین الاقوامی و ملکی صورتحال اور پاراچنار کے مسائل پر تفصیلی خطاب بھی کیا۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں شادی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے معاشرے میں فرسودہ رسومات نے نکاح جیسے واجب عمل کو مشکل اور ناممکن بنادیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60317

ٹیگز