وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں منعقدہ تقریب “انا علی العہد” میں خصوصی شرکت۔
اس تقریب میں مہمان خاص حجت الاسلام آیت اللہ دری نجفی اور قونصلیٹ جنرل کراچی محترم حسین نوریان بھی موجود تھے۔
ایس یو سی کے سیکرٹری جنرل کی شرکت پر ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر طالبی نیا و دیگر منتظمین نے انہیں خوش آمدید کہا۔ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل نے سیدین مقاومت کے تشیع جنازہ اور عالم اسلام میں حریت کے علمبرداروں کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی بھی ڈالی اور اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کروائی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد علی جروار بھی موجود تھے۔












