7

چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

  • News cod : 60411
  • 28 فوریه 2025 - 19:33
چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
پاکستان کے کسی مقام سے رویت ہلال کی شہادت نہیں ملی، اتوار کو روزے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا، مولانا عبدالخبیر آزاد

وفاق ٹائمز، رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اوقاف ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین نے شرکت کی، موسمیات، سپارکو اور دوسرے ادروں کے نمائندے موجود رہے۔

اسی طرح کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے تاہم چاند نظر آنے کی شہادت کہیں سے بھی موصول نہیں ہوئی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر صاف بھی رہا، پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آںے کی شہادت موصول نہیں ہوئی چنانچہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان کی تاریخ اتوار کو ہوگی، پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو رکھا جائے گا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60411

ٹیگز