وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا: ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کا سر اٹھانا انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔
علامہ ساجد نقوی نے کہا: جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی دین کے ساتھ اتحاد امت کیلئے بھی انتہائی گراں قدر خدمات ہیں۔
قائد ملت جعفریہ نے کہا: مولانا حامد الحق اور ان کے خاندان کی اتحاد امت کے ساتھ دین کیلئے غیر معمولی خدمات ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔












