18

رہبر انقلاب اسلامی کا عالمی یومِ قدس کے موقع پر مکمل ٹیلیویژن پیغام

  • News cod : 60655
  • 28 مارس 2025 - 9:59
رہبر انقلاب اسلامی کا عالمی یومِ قدس کے موقع پر مکمل ٹیلیویژن پیغام
مجھے امید ہے کہ ان شاء الله، خداوندِ متعال آپ کی مدد فرمائے گا اور اس سال کی یومِ قدس کی ریلی حالیہ برسوں کی سب سے بہترین، شاندار اور باعزت ریلی ہوگی۔

وفاق ٹائمز، وفاق ٹائمز، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم القدس کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملتِ ایران اپنے بنیادی اور سیاسی اہداف پر ثابت قدم اور استوار ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ بلند کرے اور چند سال بعد اسے فراموش کر دے

رہبر انقلاب اسلامی کا عالمی یومِ قدس کے موقع پر مکمل ٹیلیویژن پیغام

بسم الله الرّحمن الرّحیم

یومِ قدس کی ریلی ہمیشہ ملتِ ایران کے اتحاد اور اس کی قوت و استقامت کی علامت رہی ہے۔ یہ اس حقیقت کا بھی مظہر ہے کہ ملتِ ایران اپنے بنیادی اور سیاسی اہداف پر ثابت قدم اور استوار ہے۔ ایسا نہیں کہ وہ فلسطین کی حمایت کا نعرہ بلند کرے اور چند سال بعد اسے فراموش کر دے۔ چالیس سے زائد برسوں سے ملتِ ایران یومِ قدس کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے، سردی ہو یا گرمی، روزہ ہو یا نہ ہو، پورے ملک میں، نہ صرف بڑے شہروں میں بلکہ چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں میں بھی۔ پس، یومِ قدس کی ریلی ملتِ ایران کے لیے ایک قابلِ فخر میراث ہے۔

اس سال کی ریلی میرے نزدیک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ دنیا کی اقوام ہمارے حامی ہیں؛ جو ہمیں پہچانتے ہیں، وہ ملتِ ایران کے طرفدار ہیں۔ لیکن بعض سیاستیں اور حکومتیں، جو ہمارے مخالف ہیں، ملتِ ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں۔ وہ اختلافات کا تاثر دینے کی کوشش کرتی ہیں، وہ کمزوری کے وجود کا دعویٰ کرتی ہیں۔ آپ کی یومِ قدس کی ریلی ان تمام سازشوں اور بے بنیاد پروپیگنڈوں کو ناکام بنا دے گی۔

مجھے امید ہے کہ ان شاء الله، خداوندِ متعال آپ کی مدد فرمائے گا اور اس سال کی یومِ قدس کی ریلی حالیہ برسوں کی سب سے بہترین، شاندار اور باعزت ریلی ہوگی۔

والسّلام علیکم و رحمة الله

تاریخ: ۷ فروردین ۱۴۰۴ هجری شمسی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60655

ٹیگز