16

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد

  • News cod : 60721
  • 31 مارس 2025 - 7:16
آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی عید سعید الفطر کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد
حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عبادت کا تسلسل ہمیں باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے۔ 

آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے عالم اسلام کو عید سعید کی مبارکباد دی اور کہا کہ عید الفطر رحمتوں، خوشیوں اور محبتوں کا پیغام ہے اللہ تعالیٰ آپ کی عبادات قبول فرمائے اور زندگی میں خوشحالی اور برکت عطا کرئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات کی اصلاح ، نفس کے تزکیہ اور انفرادی طور پر تعمیر کردار کرنے کے بعد اپنے معاشروں میں معاشرتی جرائم‘ گناہوں‘ برائیوں‘ مشکلات اور مسائل کے خاتمے، مظلومین‘ محرومین اورپسے ہوئے طبقات کو ان کے حقوق فراہم کرنے میں کردا ر ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس کے دوران عبادت کا تسلسل ہمیں باقی ایام میں بھی جاری رکھنا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60721

ٹیگز