16

قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی آج منائی جا رہی ہے

  • News cod : 61210
  • 29 آگوست 2025 - 10:29
قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی آج منائی جا رہی ہے
آپؒ نے ملت جعفریہ کو سیاسی و مذہبی حوالے سے ایک نمایاں شناخت عطا کی

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

مفتی حعفر حسینؒ 29 اگست 1983ء میں انتقال کر گئے تھے۔ علامہ مفتی جعفر حسین کا شمار پاکستان کے معروف علماء میں ہوتا ہے، آپؒ داعی اتحاد بین المسلمین، خطیب بے بدل، عالم باعمل، مصنف، مترجم اور سیاسی و سماجی شخصیت تھے۔

1979ء میں بھکر میں آپ کو قائد ملت جعفریہ پاکستان منتخب کیا گیا۔ آپؒ نے ملت جعفریہ کو سیاسی و مذہبی حوالے سے ایک نمایاں شناخت عطا کی۔ اسلام آباد میں ضیاءالحق کے آمرانہ دور میں وفاقی سیکرٹریٹ پر قبضہ، زکوۃ اور شیعہ اسلامیات کے مطالبات منوانے کا سہرا بھی مفتی جعفر حسینؒ کے سر ہے۔ مفتی جعفر حسینؒ نے29 اگست 1983 کو وفات پائی۔ انہیں لاہور میں کربلا گامے شاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ مفتی مرحوم کی ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=61210

ٹیگز