6

جنرل سید مجید خادمی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا پیغام

  • News cod : 64082
  • 07 آوریل 2026 - 12:14
جنرل سید مجید خادمی کی شہادت پر رہبر انقلاب کا پیغام
رہبر انقلاب نے سپاہ کے انٹیلی جنس کمانڈر سید مجید خادمی کی شہادت پر پیغام جاری کرتے ہوئے دشمن کی کارروائیوں کو ناکام قرار دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای نے سردار سید مجید خادمی کی شہادت پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَی نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِیلًا

مومنوں میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اللہ سے کیا ہوا وعدہ سچ کر دکھایا، ان میں سے کچھ اپنی جان نچھاور کر چکے اور کچھ انتظار میں ہیں اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

جو ایرانی قوم اور اس کے بہادر مجاہدین کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں بار بار ناکامیوں سے دوچار ہوہونےکے بعد ایک بار پھر امریکی اور صہیونی دشمن نے اپنے پرانے ہتھکنڈے یعنی دہشت گردی کا سہارا لیتے ہوئے ملک کے ایک اہم سکیورٹی اور انٹیلی جنس کمانڈر کو نشانہ بنایا۔

سردار سرلشکر پاسدار سید مجید خادمی، جنہوں نے کئی دہائیوں تک سکیورٹی، انٹیلی جنس اور دفاعی میدان میں خاموش مگر مؤثر خدمات انجام دیں، شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے، لیکن حق کے راستے کے مجاہدین اور مسلح افواج کی مضبوط اور متحد صف ایسی ہے کہ دہشت گردی اور قتل و غارت ان کے عزم میں کوئی خلل نہیں ڈال سکتی۔

میں اس دلیر اور گمنام کمانڈر کی شہادت پر ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور سپاہ پاسداران کے انٹیلی جنس شعبے کے ذمہ داروں کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے ان کے بلند درجات کی دعا کرتا ہوں۔

سید مجتبی حسینی خامنہ ای

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64082

ٹیگز