3

ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ، ہمسایہ ممالک سے قریبی رابطوں پر زور

  • News cod : 64241
  • 25 آوریل 2026 - 10:25
ایرانی وزیر خارجہ کا اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ، ہمسایہ ممالک سے قریبی رابطوں پر زور
 ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ، ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کو ہمیشہ اولین ترجیح حاصل ہے،

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ان کے دورۂ پاکستان، عمان اور روس کا مقصد دوطرفہ مسائل پر قریبی ہم آہنگی اور خطے کی حالیہ تبدیلیوں پر مشاورت ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوں گے، جس کا مقصد ہمسایہ اور شریک ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر مشاورت کو مضبوط بنانا ہے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بعض علاقائی ممالک کے دوروں سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہمسایہ ممالک ہماری ترجیح ہیں۔

انہوں نے اپنے مختصر پیغام میں کہا کہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے اس دورہ کا بنیادی مقصد اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ دوطرفہ موضوعات پر قریبی ہم آہنگی پیدا کرنا اور خطے کی تازہ ترین صورتحال اور تبدیلیوں کے بارے میں مشاورت کرنا ہے۔

عراقچی نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کو ہمیشہ اولین ترجیح حاصل ہے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=64241

ٹیگز