17

ہزارہ قبیلے کے کوئٹہ میں سنگین اور ناقابل معافی جرائم کی فہرست

  • News cod : 7311
  • 06 ژانویه 2021 - 17:18
ہزارہ قبیلے کے کوئٹہ میں سنگین اور ناقابل معافی جرائم کی فہرست

راقم : ابو محمد نصرٓ 1- ہزارہ خاندان کا سب سے پہلا جرم یہ ہے کہ یہ محب وطن پاکستانی ہیں اور آرمی، عدلیہ […]

راقم : ابو محمد نصرٓ

1- ہزارہ خاندان کا سب سے پہلا جرم یہ ہے کہ یہ محب وطن پاکستانی ہیں اور آرمی، عدلیہ نیز پارلیمنٹ سمیت کسی قومی ادارے کے مخالف نہیں ہیں اور آج تک کوئی ایک بغاوت بھی ان بدکردار لوگوں سے سرزد نہیں ہوئی اور یہی پر امن شہری ہونے کی سزا انکو وقتاً فوقتاً ملتی رہتی ہے.

2- دوسرا جرم ان کا مہذب اور با فرہنگ ہونا ہے کوئٹہ شہر میں صاف ستھرے گھر، اچھا رہن سہن اور گلیاں محلے انھی لوگوں کے ہیں جو وہاں کے ڈرٹی کلچر سے میچ نہیں کرتے اور اسی ڈر سے کہ کہیں خوش تہذیبی، بد تہذیبی کو نگل نہ لے، اکثر انکو نشان عبرت بنایا جاتا ہے.

-3 تیسرا بڑا جرم، کوئٹہ شہر میں ان کی بڑھتی ہوئی اقتصادی پاور ہے یہ مجرم لوگ بڑے محنت کش، علم دوست اور معتدل مزاج ہونے کی وجہ سے کوئٹہ بازار کو اپنے ہاتھ میں لے چکے تھے اور پھر دقیق پلاننگ کے ذریعے انکو اپنے علاقوں تک محدود کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ ان کی ملک دوست صلاحیتوں کو تعصب اور جہالت کی گور میں دفن کیا جا سکے.

4- ان کا چوتھا جرم، قرآن کے ساتھ عشق اور لگاؤ ہے یہ بہترین سطح کے خوش آواز قاری قرآن لوگ ہیں انوکھی بات یہ ہے کہ اکثر انکے قاری حضرات، بڑی سطح کے تاجر بھی ہوتے تھے حتی ایک مدت قبل تک، تمام سرکاری و غیر سرکاری محفلوں کی زینت یہ لوگ ہوتے تھے نیز سنی و وہابی محافل میں بھی انکا چرچا تھا جس پر انکو تاریخی سبق سکھا کر، معاشرے سے الگ کیا گیا.

5- اگر کوئٹہ کا لٹریسی ریٹ دیکھا جائے تو سب سے پڑھے لکھے اور مہذب یہی ہزارہ لوگ ہیں اسی لیے سرکاری و غیر سرکاروں اداروں میں ان کا اثر و رسوخ بڑھتا دیکھ کر، ظالم کی بجائے مظلوم کا بائیکاٹ کر کے خوب سزا دی گئی.

6- انکا چھٹا جرم نظریاتی شیعہ اثنا عشری ہونا ہے کہ جو تمام ملکی، مذہبی و سیاسی تنظیموں کے ساتھ مربوط رہتے ہیں البتہ حقیر کی نظر میں انکو فقط شیعہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ نہیں جاتا بلکہ بیشر جرائم مذکورہ بالا وجوہات ہیں جنکو شیعہ ٹائٹل میں لپیٹ کر مذموم مقاصد حاصل کئے جاتے ہیں.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=7311

ٹیگز