40

شہداء مدافعان حرم کی برسی کی مناسبت سے امامنیز اکیڈمی کا ماہانہ اجلاس منعقد

  • News cod : 9390
  • 31 ژانویه 2021 - 15:22
شہداء مدافعان حرم کی برسی کی مناسبت سے امامنیز اکیڈمی کا ماہانہ اجلاس منعقد
اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل سابقین امامیہ نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز ،پروفیسرز، بزنس مین، ٹیچراور دیگر فلیڈ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ 

(جعفرطیار) امامینز اکیڈمی جعفرطیار کا ماہانہ اجلاس شہداء مدافعان حرم کی برسی کی مناسبت سے حسینہ اہلیبت ؑ سجادیہ چوک پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل سابقین امامیہ نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹرز ،پروفیسرز، بزنس مین، ٹیچراور دیگر فلیڈ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

اجلا س سے بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ایم رضوی نے خطاب کیا اور شہید ایس کیو ایم کی زندگی پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا شہید ایک مکتب ساز جنرل تھے۔  انہوں نے کہاکہ شہید کے اندر چار اہم خاصیتیں تھی، جن میں پہلی انکا جنرل ہونا ،جنرل بھی ایسا جو میدان میں 40 سال تک موجود رہا، دوسرا انکا انقلابی ہونا تیسرا تمدن ساز شخصیت اور آخری انکا الہی ہوناتھا، یہ چار وہ خاصیتیں ہیں جو شہید کو سب سے منفرد بناتی ہیں۔

اجلاس میں برادر اصغر علی سید اور احسن مہدی نے ترانہ شہادت پیش کیا، جبکہ برادر ہاشم نے منقبت ِ امیر المومنینؑ کا ہدیہ پیش کیا۔  اجلاس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9390