10

انقلاب اسلامی ایران نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا، انجمن حمایت الاسلام کشمیر

  • News cod : 10255
  • 11 فوریه 2021 - 12:34
انقلاب اسلامی ایران نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا،  انجمن حمایت الاسلام کشمیر
انجمن حمایت الاسلام جموں و کشمیر مولانا خورشید احمد قانونگو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ دنیا میں اسلامی احکامات کے نفاذ میں انقلاب اسلامی ایران نے کلیدی رول نبھایا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، انجمن حمایت الاسلام جموں و کشمیر مولانا خورشید احمد قانونگو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ موجودہ دنیا میں اسلامی احکامات کے نفاذ میں انقلاب اسلامی ایران نے کلیدی رول نبھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کو کسی ایک مسلک یا مشرب سے مخصوص نہیں کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ ایک اسلامی انقلاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر کوئی اس انقلاب کا مخالف ہے تو وہ صرف اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کیوجہ سے مخالف ہے اور اس انقلاب نے ملت اسلامیہ کو باہم جوڑنے اور متحد کرنے کے حوالے سے نمایاں رول ادا کیا ہے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10255