12

سکردو میں جشن انقلاب،انقلاب اسلامی ایک عظیم نعمت ہے، مقریرین

  • News cod : 10441
  • 12 فوریه 2021 - 23:18
سکردو میں جشن انقلاب،انقلاب اسلامی ایک عظیم نعمت ہے، مقریرین
انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت دینی مرجع کی قیادت تھی۔ اور دوسری خصوصیت اس انقلاب کا اسلامی ہونا ہے۔ امریکہ کے دسیوں صدور اس انقلاب کے خاتمے کی تمنا لےکر خاک میں مل گئے۔لیکن یہ انقلاب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ منازل طے کر رہا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد فورم بلتستان کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 42 ویں سالگرہ کی مناسبت سے حسینی مسجد سکردو میں ایک عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا ۔اس جشن سے شیخ عارف،شیخ ذوالفقارعلی انصاری اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔
علامہ عارف تائبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل خدا اور اپنے اہداف پر ایمان کامل رکھتے تھے لہذا خدا نے بھی ان کی مدد کی اور یہ انقلاب کامیاب ہوا ۔


جشن سے علامہ ذوالففار علی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال قرآن میں فرماتا ہے وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ میرا پرودگار خدا ہے اور اس بات پر استقامت کی تو خدا ان لوگوں پر ملائکہ نازل کیا اور ان کو جنت کی بشارت دی۔یقیناً حضرت امام خمینی اس آیت کے مصادیق میں سے ایک مصداق تھے۔خدا پر ایمان لانے کے بعد خدا کی طاقت کے مقابلے میں دوسری طاقتوں کو کچھ سمجھتے تھے اور بڑی سے بڑی طاقت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کی خصوصیات میں سے ایک خصوصیت دینی مرجع کی قیادت تھی۔ اور دوسری خصوصیت اس انقلاب کا اسلامی ہونا ہے۔ امریکہ کے دسیوں صدور اس انقلاب کے خاتمے کی تمنا لےکر خاک میں مل گئے۔لیکن یہ انقلاب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ منازل طے کر رہا ہے۔

محفل کے آخر میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید آغا علی رضوی نے منتظمہ کمیٹی کا پروگرام رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انقلاب اسلامی ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ۔اس انقلاب کے دشمن روز بروز ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔آج کا بچہ بچہ قاسم سلیمانی ہے جو اس انقلاب کی حفاظت کرے گا ۔ہمیں ہمیشہ رہبر کی آواز پر لبیک کہنا ہو گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10441