12

لانگ مارچ اپڈیٹ/گولیاں چلائے یا کچھ بھی ہو ہم اپنا مطالبہ منوا کے رہیں گے، علامہ ناظر تقوی

  • News cod : 10683
  • 15 فوریه 2021 - 20:29
لانگ مارچ اپڈیٹ/گولیاں چلائے یا کچھ بھی ہو ہم اپنا مطالبہ منوا کے رہیں گے، علامہ ناظر تقوی
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے لانگ مارچ سے وفاق ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جامشورو میں مذاکرات کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک کسی نے بھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے اور ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ کراچی میں حالات کو خراب کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی نے لانگ مارچ سے وفاق ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ جامشورو میں مذاکرات کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک کسی نے بھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ہے اور ہمیں اطلاع دی گئی ہے کہ کراچی میں حالات کو خراب کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا ہے کہ علامہ ناظر تقوی نے ان تمام صورتحال کے باوجود اعلان کیا ہے کہ گولیاں چلائے یا کچھ بھی ہو ہم اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ کراچی میں وادی حسین سے پہلے پول ٹکس پہ ڈالیں گے اور اہم اعلان بھی کریں گے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10683