وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جس کے مرد و زن دونوں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ تعلیم انسان میں حقوق و فرائض کا شعور پیدا کرتی ہے اور اسے اخلاق کے ساتھ ساتھ اچھے برے کی تمیز بھی سکھاتی ہے۔
تعلیم ہی کی بدولت اللہ تعالیٰ نے انسان کو افضلیت عطا فرمائی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج گرلز کالج میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔












