25

مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے، ڈا کٹر عبدالغفور راشد

  • News cod : 10829
  • 17 فوریه 2021 - 17:11
مدارس کی تقسیم کے اثرات منفی ہوں گے، مشترکہ لائحہ عمل کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے، ڈا کٹر عبدالغفور راشد
مدارس کی تقسیم اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی ، جس نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نئے وفاق المدارس کا اعلان کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات بہت منفی ہوں گے

وفاق ٹائمز کے مطابق نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈا کٹر عبدالغفور راشد نے ‘رابطہ مدارس مہم’ کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے گوجرانوالہ، سیالکوٹ،اوکاڑہ ،قصور،اور لاہور اضلاع کے مدارس کا دورہ مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے دینی مدارس میں علماءاور طلبہ سے ملاقاتیں کیں اور حکومت کی طرف سے نئے نام نہاد وفاق المدارس کی تشکیل کے پس پردہ سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت سے مدارس کے قیام کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی بھی آگاہ ہیں کہ ایسا کوئی مطالبہ کبھی بھی کسی طرف سے نہیں کیا گیا ۔مدارس کی تقسیم اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت تھی ، جس نے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نئے وفاق المدارس کا اعلان کیا۔ان کاکہنا تھا کہ مدارس کی تقسیم کے اثرات بہت منفی ہوں گے۔پہلے سے موجود چار مسالک اور جماعت اسلامی کے پانچ وفاق المدارس کی تنظیمیںتقسیم کے عمل کو مسترد کرچکی ہیں۔وفا ق المدارس کی تقسیم کو مسترد کرتے ہیں۔ اس حوالے سے عنقریب مشترکہ لائحہ عمل دیا جائے گا جس کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10829