6

محمد علی سدپارہ محب وطن قومی ہیرو تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

  • News cod : 10934
  • 19 فوریه 2021 - 0:42
محمد علی سدپارہ محب وطن قومی ہیرو تھے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی
انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو تھے ان کی موت سے دنیا ایک بہادر اور باصلاحیت مہم جو سے محروم ہو گئی ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے فرزند ساجد سدپارہ اور دیگر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور زہرا اکیڈمی کراچی کے چئیرمین علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے ملک کے نامور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے اہل خانہ کی طرف سے ان کے انتقال کی تصدیق کی خبر پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ سبز ہلالی پرچم سے جنون کی حد تک تک محبت کرنے والے محب وطن قومی ہیرو تھے ان کی موت سے دنیا ایک بہادر اور باصلاحیت مہم جو سے محروم ہو گئی ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے فرزند ساجد سدپارہ اور دیگر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
اس افسوسناک خبر پر ہم قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظ اللہ تمام مومنین و مومنات بالخصوص مروحوم کے فرزند ساجد سدپارہ اور مرحوم کے دیگر اعزا و اقارب کی خدمت میں تعزیت وتسلیت عرض کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین علیهم السلام کے صدقے میں مرحوم کی مغفرت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10934