27

قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو افسردہ کردیا، علامہ سید باقر الحسینی

  • News cod : 10990
  • 19 فوریه 2021 - 16:53
قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو افسردہ کردیا، علامہ سید باقر الحسینی
اور دعا ہے کہ مرحوم محمد علی سدپارہ کو جوار ائمہ میں جگہ عنایت فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر انجمن امامیہ آغا باقر الحسینی نے کہا کہ قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ۔

انہوں نے ہمیشہ پرچم پاکستان اور امام حسین کے پرچم کو سر کرنے والے بلند ترین پہاڑوں پر نصب کر کے امام حسین کے عاشق اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔
ان کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔
اس عظیم سانحے پر پوری قوم بلاخص ان کے فرزند ساجد سدپارہ اور پوری فیملی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں ۔
اور دعا ہے کہ مرحوم محمد علی سدپارہ کو جوار ائمہ میں جگہ عنایت فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10990