11

فرانس کی حکومت اورقیادت مسلمانوں کے خلاف امتیازی قانون سازی اور منفی طرزعمل سے گریز کرے، صدر مملکت

  • News cod : 11105
  • 21 فوریه 2021 - 11:37
فرانس کی حکومت اورقیادت مسلمانوں کے خلاف امتیازی قانون سازی اور منفی طرزعمل سے گریز کرے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اسلامک فنڈامینٹل ازم کا مقابلہ کرنے والے بل کی منظوری پر تنقید کی اور فرانس نے مطالبہ کیا کہ وہ اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت و کینہ کو ہوا دینے کے بجائے اپنے عوام کے اتحاد کی جانب قدم بڑھائے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے مسلمانوں کے خلاف امتیازی اقدامات سے نفرت اورتصادم کی شکل میں خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں فرانس میں قانون سازی اقوام متحدہ کے چارٹر اوریورپی معاشرے میں سماجی ہم آہنگی کی روح کے منافی ہےاسلام اورمسلمانوں کے خلاف معاندانہ اقدامات سے مستقبل میں خطرناک تنائج سامنے آسکتے ہیں۔

تفصیلات کہ مطابق انہوں نے کہا ناموس رسالت کے معاملہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا مسلمان اپنے پیغمبرۖ سے بے پناہ، محبت اورعقیدت رکھتے ہیں ہالوکاسٹ سے متعلق قانون سازی کی طرز پر اسلام اوردیگرمذاہب کی عزت وتکریم کواہمیت دینا چاہئیےہندوستان میں اکثریت کے حق اوراقلیتوں کے خلاف قانون سازی خطرناک رحجان ہےھارت کی پارلیمان میں مسلمانوں کی صرف دوفیصد نمایندگی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کا مکمل احاطہ کیاگیاہےقائداعظم محمدعلی جناح کے اقلیتوں کے بارے میں فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں پاکستان کاآئین ملک میں رہنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کاضامن ہےپاکستان اقلیتیں کے حقوق کےحوالہ سے ایک نئے دورمیں داخل ہورہاہےماضی میں نفاق اور تقسیم سے ملک کونقصان ہواہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11105