12

وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ

  • News cod : 11351
  • 23 فوریه 2021 - 11:32
وزیراعظم سری لنکا کے دورے پر روانہ
اس دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر آج صبح سری لنکا کیلئے روانہ ہو گئے۔

اس دورے میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذلفی بخاری ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں عمران خان سری لنکا کے صدر اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، صحت ، تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف امور میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور میں مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

عمران خان جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11351