7

شریعت اسلامی اوراسکےمحافظین و محامین رسول(ص) کی رحلت سےآج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کےزد پرہیں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

  • News cod : 11589
  • 25 فوریه 2021 - 1:01
شریعت اسلامی اوراسکےمحافظین و محامین رسول(ص) کی رحلت سےآج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کےزد پرہیں، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےمرکزی دفترکے بیان کی تلاوت کرتےہوئے کہاکہ رسول اللہ ؐکی المناک رحلت سے لیکرہرزمانے میں ہرجگہ اوراب تک شریعت اسلامی اوراس کےمحافظین دنیا میں فتنہ وفساد پھیلانے والےظالموں اور شیطانوں کےزد پر ہیں اور وہ نفس محترمہ اورمقامات مقدسہ کی حرمت کی فکرکئےبغیرمحافظین کوختم کرنے کےمواقع کی تلاش میں رہتےہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کےفرزند اورمرکزی دفترکے مدیرحجۃ الاسلام شیخ علی نجفی  نےآیت اللہ سید باقر الحکیم طاب ثراہ کی شہادت کی برسی کے موقع پرنجف اشرف میں شہید کےمرقد مبارک میں منعقدہ مجلس میں شرکت اور خطاب کی۔

حجۃالاسلام شیخ علی نجفی نےحاضرین سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ شریعت اسلامی اوراسکےمحافظین و محامین رسول اللہؐ کی رحلت سےآج تک ظالموں، جابروں اور سرکشوں کےزد پرہیں۔
انہوں نےبیان کیا کہ متعدد بیانوں سے یہ واضح کرچکے ہیں کہ عراق میں امنیت کے شعبےمیں جو مشکلات ہیں اس میں حکومت کی تقصیراورمخلصین کومیدان سےباہرکرنا ایک اہم سبب ہے۔
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نےمرکزی دفترکے بیان کی تلاوت کرتےہوئے کہاکہ رسول اللہ ؐکی المناک رحلت سے لیکرہرزمانے میں ہرجگہ اوراب تک شریعت اسلامی اوراس کےمحافظین دنیا میں فتنہ وفساد پھیلانے والےظالموں اور شیطانوں کےزد پر ہیں اور وہ نفس محترمہ اورمقامات مقدسہ کی حرمت کی فکرکئےبغیرمحافظین کوختم کرنے کےمواقع کی تلاش میں رہتےہیں۔
ہم آج اس عظیم شہادت کو یاد کررہےہیں جس میں بزدلانہ و مجرمانہ دہشت گردانہ حملےکی وجہ سےحضرت آیت اللہ سید محمد باقرالحکیم طاب ثراہ اوران کےہمرکاب شہداء کی شہادت ہوئی پروردگارظالموں کا محاسبہ کر، مجرمانہ حملےمیں ہمارے عزیز شہید اوران کےساتھی شہداء کےخون کا بدلےلے، پروردگارانکےدرجات مزید بلند کراور انہیں کربلاء کےشہیدوں میں شمارکر،جب وہ اپنے ہی خون میں لت پھت سربلند،خدا،اپنے جد رسول اللہؐ وامیرالمؤمنین علیہ السلام کے حضورپیش ہونگےتو یقینا اپنےاجداد کی شفاعت، ان کا عطف اوران کی جانب سےخیرمقدمی ان کا مقدرہوگی اوررحمت الہی ان کے شامل حال ہوگی ہمارا سلام ہو شہید اور تمام صالحین بندوں پر۔
اسی ضمن میں موصوف نے بغداد میں بھی شہید کی یاد میں منعقدہ برسی کی مجلس میں شرکت کی اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے عراقیوں نےمسلسل قربانیاں پیش کی ہیں ہمارےعزیزشہید نے طویل عرصے تک ظالم وجابر وڈکٹیٹرصدامی حکومت کےخلاف جدوجہد کیااوراس ظالم حکومت کےزوال کے بعد اپنی جان کی عظیم قربانی پیش کرنےوالوں میں وہ اولین میں سےتھےیہ سب پرواضح رہےکہ عراق کے شہداء اپنےاہل وطن کےلئےہمیشہ نورکی مانند رہیںگےاورانکومنورکرتےرہینگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=11589