5

آیت اللہ العظمی فیاض صحتیابی کے بعد بغداد سے نجف اشرف پہنچ گئے

  • News cod : 12069
  • 01 مارس 2021 - 0:51
آیت اللہ العظمی فیاض صحتیابی کے بعد بغداد سے نجف اشرف پہنچ گئے
حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے آج مکمل صحت یابی کے بعد نجف اشرف دوبارہ اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے غرض سے لوٹ گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے آج مکمل صحت یابی کے بعد نجف اشرف دوبارہ اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے غرض سے لوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آیت اللہ العظمیٰ فیاض کا چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے اور الحمدللہ ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ہے، مزید کہاکہ آیت اللہ العظمی فیاض نے اپنی صحتیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ممکنہ طور پر آیت اللہ فیاض آج ہفتے کے روز اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے نجف اشرف واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کے دفتر کے قریبی ذرائع نے اس سے قبل یہ اطلاع دی تھی کہ بزرگ عالم دین آیت اللہ فیاض کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ معائنوں اور چیک اپ کے بعد، آیت اللہ العظمی شیخ فیاض کے  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12069