28

آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم انتقال کر گئے

  • News cod : 12218
  • 02 مارس 2021 - 13:00
آیت اللہ سیستانی کے وکیل حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم انتقال کر گئے
دفتر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی سے جاری بیان میں آیا ہے کہ ہمیں عالم جلیل القدر علامہ سید علی عبد الحکیم الصافی کی نہایت ہی افسوسناک وفات کی خبر موصول ہوئی۔مرحوم نے دین حنیف کے فروغ اور مؤمنین کی حمایت میں اپنی عظیم زندگی کو صرف کردیا۔خداوند نیک لوگوں کو ان نیکی کا جزا عطا فرمائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،دفتر آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے،عالم جلیل القدر علامہ سید علی عبد الحکیم کے انتقال پر اہل بصرہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

عزت مآب کے تعزیتی بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

بصرہ کے معززین!

سلام علیکم و رحمه الله و برکاته
ہمیں عالم جلیل القدر علامہ سید علی عبد الحکیم الصافی کی نہایت ہی افسوسناک وفات کی خبر موصول ہوئی۔
مرحوم نے دین حنیف کے فروغ اور مؤمنین کی حمایت میں اپنی عظیم زندگی کو صرف کردیا۔خداوند نیک لوگوں کو ان نیکی کا جزا عطا فرمائے۔

ہم اس المناک مصیبت کے موقع پر، آپ اہل بصرہ،مرحوم و مغفور کے اہل و عیال سمیت تمام عقیدت مندوں اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ وہ مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12218