8

آیت اللہ العظمی حکیم کا حجت الاسلام سید عبد الحکیم الصافی کے انتقال پر اظہار تعزیت

  • News cod : 12220
  • 02 مارس 2021 - 13:03
آیت اللہ العظمی حکیم کا حجت الاسلام سید عبد الحکیم الصافی کے انتقال پر اظہار تعزیت
حجت الاسلام الصافی بصرہ میں،الابلۃ مسجد کے خطیب،امام جمعہ و جماعت اور آیت اللہ العظمی سیستانی کے وکیل تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عراق سے،دفتر مرجع جہان تشیع آیت اللہ العظمی سید محمد حکیم کی جانب سے ایک بیان میں،بصرہ عراق میں وکیل آیت اللہ العظمی سیستانی حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم الصافی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دفتر کی جانب سے جاری تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ
اناللہ واناالیہ راجعون

دین اسلام کی ترویج میں کوشاں حجت الاسلام و المسلمین سید علی عبد الحکیم الصافی کے انتقال کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا۔
ہم اس عظیم سانحے پر،مرحوم و مغفور کے معزز اہل خانہ اور اہل بصرہ سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند کریم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور پر رحمت نازل فرمائے اور اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔
اہل بصرہ کیلئے مرحوم کی مانند ایک جانشین کی خدا سے تمنا کرتے ہیں بے شک خدا رحیم و کریم ہے۔

یاد رہے کہ حجت الاسلام الصافی بصرہ میں،الابلۃ مسجد کے خطیب،امام جمعہ و جماعت اور آیت اللہ العظمی سیستانی کے وکیل تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=12220